The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈاکٹر مظہر حیات

22

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:15

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج
مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 6 کرونا وائرس سے
متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان
افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک
کورونا وائرس کے مشتبہ 19163 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن
میں سے 502 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کل تک 486 کرونا وائرس سے متاثرہ
مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ
مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 487 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت
یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے
ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف
سکولز اور کالجز کے 425 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے
لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1375 طلباء اور
اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی
تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول
ہوئی جبکہ 1220 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 152 افراد کی رپورٹ
ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے
12006 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے
لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 9631 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور
2375 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More