The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

10

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر 18:19

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم
اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید
کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا
وائرس کے مشتبہ 7657 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں
485 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

کل تک 471 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت
یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ
مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 472 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت
یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس
بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا
ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا
گیا اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور
پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور
پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More