The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زیراہتمام تحصیل لوئر تناول میں فری میڈیکل کیمپ، 14سوسے زائد مریضوں کا چیک اپ، ادویات فراہم کی گئیں

16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لوہر تناول میںمیڈیکل کیمپس میں 1400سو سے زائد مریضوں کو فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں ٹی بی کے 110 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ان کامزید فری علاج کیا جائے گا ۔تکیہ حال اور شیروان میں بھی فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین، بچوں اورمرد حضرات سمیت بزرگ افراد اور خواتین کی بڑی تعداد نے فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی ۔فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی ہدا یت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال ،سندھ میڈیکل ڈاکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد گلزار شیخ، طارق خان تنولی سیو لائف تھیلی سیمیا چلڈرن پاکستان کی چیئرمین زینب طارق اورکامران خان، ہارون تنولی کے تعاون سے کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایبٹ آباد کی ٹیم جسکی سربراہی ڈاکٹر شہزاد اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کر رہے تھے جن میں ڈاکٹر عابد زیب ، لیڈی ڈاکٹر کومل زلفقار، ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر ہارون،ڈاکٹر عاط،ٹی بی سی کوآرڈینیٹر ہزارہ خالد خا،ایل ایچ وی میڈیم بشری ساجدہ ،سی ایم ڈبلیو عامرہ نور عقیلہ بانو، بلال احمد،منیر احمد،مسکئن،بلال،حیدر علی شاہ احسن،یاسین،طاہر شیزا،۔

(جاری ہے)

مظہر خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر سٹاف نے دونوں فری میڈیکل کیمپوں میں اپنی حدمات سر انجام دی تناول کی تاریخ کا سب سے بڑا میڈیکل کیمپ تھا جس میں دونوں یونین کونسل کی14سو سے زائد مریضوں کو فری چیک اپ کیا گیا اور ادویات اور 25 سپیشل افراد کو چھڑیاں بھی فراہم کی گئیں ۔علاقہ تناول کا علاقہ انتہای پسما ندہ علاقہ اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگ مسائل کا شکار ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں غریب افراد جو ہر وقت مسیحا کے منتظر ہوتے ہیں سیاسی اور سماجی شخصیات کو سامنے آہ کر علاقہ تناول میں صحت کی سہولیات کو پہنچانے کے لئے کردار ادا کرنا چائیے ۔ ان دونوں میڈیکل کیمپوں میں سندھ میڈیکل ڈاکٹر ویلفیئر ایسوسی سیو لائف تھیلی سیمیا چلڈرن پاکستان نے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا ۔علاقہ شیروان تناول بھر میں صحت کی سہولیات کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے ۔بہت بڑی تعداد میں علاقہ بھر میں غریب افراد موجود ہیں جنہیںصحت کی سہولیات کے لئے محکمہ صحت سمیت سیاسی سماجی شخصیات کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ۔محکمہ صحت کے ساتھ مل کر تناول بھر میں صحت کی سہولیات کو بہم پہنچانا ہوگا ۔علاقہ کے عوا م نے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کے ذمہ داران مزید میڈیکل کیمپس کا اہتمام علاقہ بھر میں کریں تو بڑی تعداد میں لوگوں کو صحت کی سہولیات پہنچائی جا سکتی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More