The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع میں9 نئے پٹرول پمپس کے قیام کی منظوری دیدی

10

ہفتہ اکتوبر
21:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع میں9 نئے پٹرول پمپس کے قیام کی منظوری دیدی-ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں50کیسز کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تنویر مرتضی ، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو رہ جانے والے پمپس کے این او سی جلد بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپس کے کیسز کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے ہونے چاہئیں،انہوں نے مزید کہا کہ این او سی اور منظوری سے قبل افسران خود پٹرول پمپس کے لئے متعین جگہوں کا معائنہ کریں کمیٹی میں منظوری سے قبل کسی کو پٹرول پمپ کے قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More