The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

10

اتوار ستمبر
18:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر پولیس ریسپانس یونٹ کی180، انویسٹی گیشن ونگ کے 58 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 95 جوانوں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں تعینات 3515 افسران و اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔جمیل ظفر نے بتایا کہ مختلف مجالس اور مذہبی اجتماعات پر 43 سے زائد پلاٹون روانہ کئی گئی۔جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3846 جبکہ دیگر اضلاع کے 35 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔مختلف احتجاج سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 117 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔مذہبی اور سیاسی شخصیات کی پیشی کے موقع پر 300 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More