The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ کی ہدیات پر تھانہ رجانہ۔14سالہ لڑکے کے ساتھ زبر دستی بد فعلی کرنے والانجی پٹرول پمپ کا سیکورٹی گارڈ گرفتار

12

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:23

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ کی ہدیات پر تھانہ رجانہ۔14سالہ لڑکے کے ساتھ ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ
کے حکم پر علاقہ تھانہ رجانہ میں 14سالہ لڑکے کے ساتھ زبر دستی بد فعلی
کرنے والا نجی پٹرول پمپ کا سیکورٹی گارڈ محمد غوث ولد محمد بخش قوم جٹ
ساکن عمر فاروق کالونی پیر محل گرفتار۔ محمد صابر ولد محمد صفدر قوم آرائیں
سکنہ رجانہ نے ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر خادم حسین کے رو برو پیش ہو
کر بتلایا کہ سائل کے چھوٹے بھائی شاہ زیب بعمر 14سال کے ساتھ رجانہ میں
واقع نجی پٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ محمد غوث ولد محمد بخش قوم جٹ ساکن عمر
فاروق کالونی پیر محل نے زبر دستی بد فعلی کی ہے۔ ایس ایچ او رجانہ
انسپکٹر خادم حسین تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں
لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا جس پر
مقدمہ نمبر695/20بجرم377ت پ تھانہ رجانہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او
ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل
ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کی نگرانی میں ایس ایچ او رجانہ انسپکٹر خادم حسین
معہ ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس پر پولیس ٹیم نے بر وقت
کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد غوث ولد محمد بخش قوم جٹ ساکن عمر فاروق
کالونی پیر محل کو گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی
کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More