The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر تھانہ پیر محل۔سوتیلی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کی کوشش کرنے والا ظالم باپ گرفتار

14

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:22

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر تھانہ پیر محل۔سوتیلی بیٹی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ
کے حکم پرCپلاٹ کمے شاہ علاقہ تھانہ پیر محل میں کمسن سوتیلی بیٹی کے ساتھ
زبر دستی زناء کی کوشش کرنے والے ظالم باپ صدیق عرف فوجی قوم کھوکھر
سکنہ209ر ب فیصل آباد حال ڈیرہ عطا ء آرائیں کمے شاہ Cپلاٹ پیر محل گرفتار۔
طاہرہ بی بی دختر غلام محمد سکنہ320گ ب پیر محل نے ایک درخواست ایس ایچ او
تھانہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین کو دی جس میں سائلہ نے موقف اختیار کیا
سائلہ کے پہلے شوہر نے سائلہ کو طلاق دے دی تھی جس سے سائلہ کے 4بچے ہیں
بڑی بیٹی سائرہ بی بی بعمر11/12سال ہے۔ جس کے بعدسائلہ کی شادی4ماہ قبل
صدیق عرف فوجی قوم کھوکھر کے ساتھ ہوئی اور ہم عطا ء آرائیں کے ڈیرےCپلاٹ
پیر محل رہائش پذیر ہیں کہ مورخہ12.09.2020قریب11بجیدن سائلہ کے دوسرے شوہر
صدیق عرف فوجی نے اس کی غیر موجودگی میں اپنی سوتیلی بیٹی سائرہ
بعمر11/12سال کے ساتھ زبر دستی زناء کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پیر
محل تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی
او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا جس پر مقدمہ
نمبر791/20بجرم376/511ت پ تھانہ پیر محل میں درج رجسٹر کیا گیا۔ڈی پی او
ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ
سہیل کی نگرانی میں ایس ایچ او پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ ملازمان
پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس پر پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے
ملزم صدیق عرف فوجی قوم کھوکھر سکنہ209ر ب فیصل آباد کو گرفتار کر لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے
سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More