The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پرضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ48گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں کاروائی کرتے ہوئے23ملزمان کو گرفتار کیا

14

Umer Jamshaid عمر جمشید
بدھ ستمبر
18:58

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پرضلع پولیس ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سرکل ٹوبہ۔ ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو کی سربراہی
میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ وسیم اسلم ایس آئی معہ محمد اشرف ایس آئی و
ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے وحید وغیرہ8کس ملزمان
کوKCسنوکر کلب پربذریعہ سنوکر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا۔دوسری
کاروائی میں محمد رفیقASI و ملازمان پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم
بابر علی سکنہ330ج ب کو مشکوک پا کر چیک کیاجس کے قبضہ سے 15لیٹر شراب بر
آمد ہوئی۔اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران محمدرفیقASI معہ ملازمان پولیس
نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امین کو مشکوک پا کر چیک کیاجس کے قبضہ سے
اسلحہ ناجائز ریوالور 32بور معہ 3ضرب گولیاں بر آمد ہوا۔

(جاری ہے)

ایک اور کاروائی کے
دوران محمدرفیقASIمعہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تاج محمد
کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ریوالور32بوربرآمد کیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ
چٹیانہ راشد اسلام ایس آئی معہ محمد عمران اے ایس آئی وملازمان پولیس نے
مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف اقبال کو غیر قانونی طور پر
سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔سرکل کمالیہ،ڈی
ایس پی فرخ سہیل کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ معہ قیصر
ندیم ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم
قمر الزماں عرف کالی کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 260گرام چرس معہ رقم
بکری370روپے برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں طہیر عباس اے ایس آئی وملازمان
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابو حنظلہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے
پسٹل30بور معہ2ضرب گولیاں برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More