The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر طالبات پر تشدد کرنیوالا ٹیوٹر گرفتار ،مقدمہ درج

5

Umer Jamshaid عمر جمشید
بدھ ستمبر
18:48

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر طالبات پر تشدد کرنیوالا ٹیوٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) طالبات پر تشدد کی وجہ سے مقدمہ درج جبکہ ٹیوٹر کو گرفتار
کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق ذوالفقار احمد ولد مختار باغ محلہ جہلم نے تھانہ
سٹی میں ایک درخواست دی کہ میں باغ محلہ کا رہائشی ہوں میری بڑی بیٹی عائشہ
ذوالفقار عمر بارہ سال چھوٹی بیٹی لائبہ ذوالفقار عمر سات سال محلہ
خانسامہ جہلم میں محمد ابوبکر عبدالرحیم جن کی ٹیوشن اکیڈمی ہے میں پڑھنے
کیلئے جاتی تھیں لیکن وہ دو تین دن سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے نہ گئیں جس پر ان
سے جب پوچھاگیا کہ تو انہوں نے بتایا کہ محمد ابوبکر عبدالرحیم نے ہم
دونوں پر تشدد کیا ہے جس کیلئے ہم نہیں جارہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران
کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر زاہد رضا
اے ایس آئی نے ٹیوٹر محمد ابوبکر عبدالرحیم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف زیر
دفعہ ت پ 328-Aمقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More