The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،ناجائز اسلحہ سمیت منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

11

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:07

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،ناجائز اسلحہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں
سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے
والا ملزم سمیت 2منشیات فروش گرفتار ،ریوالور32بورمعہ روندز،450گرام چرس
اور10لیٹردیسی شراب برآمد ،تفصیلات کے مطابقASIضمیر حسین تھانہ جلالپور
شریف نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال حسین ولد خضر حیات سکنہ
کرتووال سے ریوالور32بور معہ5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ASIمحمد
تنویر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل احمد ولد
محمد شفیق سکنہ کلر کہار ضلع چکوال سے 450گرام چر س برآمد کر کے مقدمہ درج
کر لیا۔SIمسعود احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے آصف
رشیدعرف باشو ولد رشید احمد سکنہ پنڈدادنخان سے10لیٹر دیسی شراب برآمد کر
کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More