The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں کے گراں فروشوں کیخلاف مختلف بازاروں میں چھاپے … گراں فروش دُکانداروں کے خلاف مراسلے جاری کرکے قانونی کاروائی کیلئے ارسال کردیئے

11

گراں فروش دُکانداروں کے خلاف مراسلے جاری کرکے قانونی کاروائی کیلئے ارسال کردیئے

ہفتہ اکتوبر
19:07

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں کے گراں فروشوں کے خلاف مختلف بازاروں میں چھاپے ، 6 گراں فروش دُکانداروں کے خلاف مراسلے جاری کرکے قانونی کاروائی کیلئے ارسال کردیئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عادل بادشاہ نے بنوں کے مختلف علاقوں بکاخیل ، غوریولالہ اور اسماعیل خانی میں اچانک چھاپے لگائے اس موقع پر اُنہوں نے مختلف دکانوں میں پرائس چیکنگ، نرخنامہ، وزن اور کوالٹی چیک کیا، غیر معیاری اشیاء اور وزن کی کمی پر دکانداروں کو موقع پربھاری جرمانہ کیا جبکہ 6 دُکانداروں کے خلاف مراسلے تیار کرکے پولیس کو بھیج دیئے ان کے خلاف مقدمہ درج کئے جائیں گے اس قسم کی کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہوگی تاکہ عوام کو معیاری اشیاء سرکاری نرخ پر وزن کے مطابق ملے ڈی ایف او نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اشیائے ضرورت کی تمام اشیاء میں وزن کی کمی، غیر معیاری یا سرکاری نرخ سے زیادہ بیچنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More