The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے سیشن کورٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

8

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:18

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے سیشن کورٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد
شیراز کیانی نے سیشن کورٹ جہلم کے کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور مون سون
شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ ہائی
کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق جہلم سمیت دیگر اضلاع میں پودے
لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس
موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر
رانا اورنگزیب اقبال سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ بعد ازاں سینئر سول جج
جہلم راشد طفیل ریحان نے بھی مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس
موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد شیراز کیانی نے میڈیا سے بات کرتے
ہوئے کہا ہے کہ شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے ، انکی
دیکھ بھال کرنا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانا انسان کی زندگی کے لئے
انتہائی اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More