The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاک ورکرز اپنی جدوجہد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے،گل نمروز … ہمارا مقصد خوشحال پاکستان اور خوشحال مزدور ہے، جنرل سیکرٹری انصاف ڈاک ورکرز یونین محبوب سرور

24

ہمارا مقصد خوشحال پاکستان اور خوشحال مزدور ہے، جنرل سیکرٹری انصاف ڈاک ورکرز یونین محبوب سرور

اتوار اکتوبر
16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) انصاف ڈاک ورکرز یونین کی جانب سے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر انصاف ڈاک ورکرز یونین کے چیئرمین گل نمروز ،صدر عارف جدون اور جنرل سیکریٹری محبوب سرور نے ڈاک ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا مزدوروں کا اب مزید استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا ہم اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے ہماری ساری توجہ مزدوروں کے مسائل کی جانب ہے یہ ایک مشکل وقت ہے لاک ڈائون کے بعد ملکی حالات اور اس پیدا ہونے والی صورت حال میں ہمیں اپنا لائحہ عمل اسر نو مرتب کرنا ہے موجودہ صورت حال میں مزدوروں کو دپیش مسائل اور ان کے مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرنی ہے اس کے لیئے آپ مزدور بھائیوں کو اپنی صفوں اتحاد اور نظم ضبط کو قائم رکھنا ہوگا جس طرح ماضی میں انتظامیہ نے ہتھ کنڈے استعمال کرکے مزدوروں کو نقصان پہنچایا ہمیں ان سے اب خبر دار رہنا پڑے گا آنے والا وقت مزدور کا ہے ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں مانگتے ہیں ہمیں ہمارے حقوق آئین پاکستان کی روشنی میں ہمیں دے دیئے جائیں تو ہمیں ہرگز جلسے جلوس اور احتجاج کی جانب نہیں جائیں گے مگر ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم اپنی توانائی ملکی خدمت کے بجائے احتجاج اور دھرنوں میں صرف کریں ہماری مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ خدا را مزدوروں کے حال پر رحم کریں ،اگر مزدور خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہم مزدور وطن عزیز کو عالم دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں ہمارا مقصد خوشحال پاکستان اور خوشحال مزدور ہے اس موقع پر قائدین نے کارکنان کی ورکز اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت پر کارکنان کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدور بھائی اپنی جدوجہد سے ہر گز پیچھے نیں ہٹے گے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More