The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی سے ریکٹر کامسیٹس کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

10

منگل ستمبر
15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی سے کامسیٹس کے ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر محمدتبسم افضل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کے روز جامعہ کے نیو کیمپس میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تدریسی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ کاوشوں سے اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر معصوم نے ریکٹر کامسیٹس کو اسلامی یونیورسٹی کی کلیات و شعبہ جات سمیت ، تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا اسلامی یونیورسٹی نوجوان اذہان کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس کرواتی ہے۔ ریکٹر کامسیٹس نے جامعہ کی امن اور تعلیم کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے دو طرفہ تعلیمی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More