The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر محمد عفان قیصر پاکستان کے پہلے کم عمر ترین جگر کی پیوندکاری کے سپیشلسٹ بن گئے

1

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
بدھ ستمبر
15:21

ڈاکٹر محمد عفان قیصر پاکستان کے پہلے کم عمر ترین جگر کی پیوندکاری کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 ستمبر 2020ء) ڈاکٹر محمد عفان قیصر پاکستان کے پہلے کم عمر ترین جگر کی پیوندکاری کے سپیشلسٹ بن گئے۔ڈاکٹر عفان2016 میں اپنے والد کی جگر کی پیوندکاری کے لیے جگر عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل تھے۔ ایک ایسا شخص جو اپنے والد کے لیے خود جگر عطیہ کررہا تھا آج اسی شعبے کا کم عمر ترین ماہر سپیشلسٹ بن گیا۔نامور کالم نگار اور اردو پواٸنٹ کے مشہور اینکر پرسن ڈاکٹر عفان قیصر نے یہ اعزاز ملک کی مشکل ترین ڈگری ایف سی پی ایس گیسٹروانٹراولوجی کا امتحان پاس کرنے کے بعد حاصل کیا اور اب بطور کنسلٹنٹ ٹرانسپلانٹ ہیپاٹالوجسٹ ملک کے کامیاب ترین جگر کی پیوندکاری کے یونٹ گمبٹ لیور ٹرانسپلانٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عفان ملک کے معروف ترین لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کی ٹیم کا حصہ ہیں جو اب تک قریبا 250 مفت کامیاب جگر کی پیوندکاریاں کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ملتان کے نامور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر قیصر محمود اور پروفیسر آف کمیونٹی میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین قیصر کے صاحب زادے ہیں۔ اردو پواٸنٹ کی معروف اینکر پرسن ڈاکٹر نازش عفان ڈاکٹر عفان کی شریک حیات ہیں۔دونوں نے مختلف طبی مسائل پر اردو پوائنٹ پر متعدد پروگرامز کیے جو لوگوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More