The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا … وفاق نے بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نیا شہر تعمیر کرنے کے لیے سندھ سے مشاورت نہیں کی

6

وفاق نے بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نیا شہر تعمیر کرنے کے لیے سندھ سے مشاورت نہیں کی

پیر ستمبر
18:15

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا
میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں قبر کشائی کا عدالتی حکم نامہ لے کر تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص کے حکم سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔تفتیشی حکام کے مطابق ماہا شاہ ہلاکت کیس کاتفتیشی افسر سیشن جج جنوبی کا قبرکشائی کا آرڈر لے کر میرپورخاص پہنچ گیا ہے، قبرکشائی کے لئے سیشن جج کا حکمنامہ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کو دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کے فیصلے پر میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائیگی، تفتیشی حکام کے مطابق جامشورو سے ہی ڈاکٹرزکی ٹیم بنے گی اور امید ہے کہ جلد میڈیکل ٹیم کا حکم جاری ہوجائے گا۔دوسری جانب تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزمان جنید اوروقاص کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی جائیگی کیونکہ دونوں ملزمان تفتیشی افسرسے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے فرانزک کیلئے موبائل فون دینے تھے جو تاحال نہیں دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More