The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر ماہا کیس: سیشن جج میرپورخاص کو قبرکشائی کا حکم نامہ موصول

4

پیر ستمبر
21:45

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈاکٹر ماہا علی نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا اسے جاننے کے لیے سیشن جج جنوبی کراچی کا متوفیہ کی قبرکشائی کا حکم نامہ سیشن جج میرپور خاص کو موصول ہوگیا۔واضح رہے کہ کراچی میں مبینہ خودکشی کرنے والی ماہا علی کو گائوں گروڑ شریف کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں روز نئے موڑ سامنے آرہا ہیں، تاہم اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اب متوفیہ کی قبرکشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیشن جج جنوبی کراچی کا ڈاکٹر ماہا علی کی قبرکشائی کا حکم نامہ سیشن جج میرپورخاص کو موصول ہوگیا۔سیشن جج میرپور خاص نے قبرکشائی کا حکم نامہ مزید کارروائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھیج دیا۔متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ حکمنامے پر احکامات جاری کریں گے، اور ان احکامات کی روشنی میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More