The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر فیصل کی عالمی ادارہ صحت آفس میں آمد ، ورلڈ پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی … موثر اقدامات اور مربوط حکمت عملی سے پاکستان نے کروانا وائرس پر قابو پایا ہے ، عالمی … مزید

6

موثر اقدامات اور مربوط حکمت عملی سے پاکستان نے کروانا وائرس پر قابو پایا ہے ، عالمی ادارہ صحت

جمعرات ستمبر
13:32

ڈاکٹر فیصل کی عالمی ادارہ صحت آفس میں آمد ، ورلڈ پیشنٹ سیفٹی کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ موثر اقدامات اور مربوط حکمت عملی سے پاکستان نے کروانا وائرس پر قابو پایا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی ادارہ صحت کے آفس کے دورے کیلئے پہنچے تو پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے استقبال کیا۔ورلڈ پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت کو بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے کہاکہ موثر اقدامات اور مربوط حکمت عملی سے پاکستان نے کروانا وائرس پر قابو پایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کرونا وائرس کے حوالے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ھے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہیلتھ ورکرز کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے ،ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کیلے حکومت نے موٹر اقدامات کیے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء نے ہیلتھ ورکرز نے شاندار خدمات انجام دیں ،ہیلتھ ورکرز کی سیفٹی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہیلتھ ورکرز کی سیفٹی کیلئے خصوصی ٹریننگ کا پاکستان میں اہتمام کیا گیا ،ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو پاکستان میں خصوصی ٹرینینگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More