The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر فہیمدہ مرزا ایاز لطیف پلیجو سسی پیلیجو دیگر شخصیات کا صحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

10

منگل ستمبر
20:59

ڈاکٹر فہیمدہ مرزا ایاز لطیف پلیجو سسی پیلیجو دیگر شخصیات کا صحافی محمد ..
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) بدین کے نوجوان اور معروف صحافی محمد حنیف زئی کہ انتقال پر مختلف سیاسی سماجی صحافتی شخصیات آفسران اور شہریوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہی. وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بدین ایک بڑے صحافی سے محروم ہو گیا ہے محمد حنیف زئی کا انتقال صحافتی دنیا کا ایک بڑا نقصان ہی. مرحوم محمد حنیف زِئی کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مذید کہا مرحوم حنیف زئی ایک انتہائی متحرک سرگرم نڈر اور بے باک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ حق و سچ کی بات پر قائم رہنے والے صحافی تھے مرحوم نے ملک کی صحافت میں اپنا ایک مقام بنایا حنیف زئی نے ہمیشہ بدین ضلع جسے پسماندہ علاقہ کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو اپنے قلم اور کمیرہ کی آنکھ سے آجاگر کیا.انہوں نے کہا مرحوم کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا بدین اور تھرپارکر عوام ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گی. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ حیدراباد یونین آف جرنلیسٹ حیدراباد پریس کلب کہ عہدیدران اور سنئیر صحافیوں خالد کھوکھر علی حسن لالہ رحمان سموں جنید خانزادہ لالہ اسد حمیدالرحمان محمد حسین حامد شیخ اقبال ملاح جے پرکاش منصور مری تنویراحمد آرائیں فرید لاکھو کراچی پریس کلب کہ صدر امتیاز خان فرحان کہ علاوہ عوامی تحریک کہ سربراہ ایاز لطیف پلیجو سنیٹر عاجز دھامرہ سنیٹر سسی پلیجو سنیٹر ڈاکٹر سکندر مندرو پیپلزپارٹی ضلع بدین کہ صدر حاجی رمضان چانڈیو جنرل سیکٹری حاجی سائیں بخش جمالی ڈپٹی کمیشنر بدین ڈاکٹر حفیظ سیال ایس ایس پی بدین شبیر احمد سٹھیار ایس ایس پی مٹھی حسن سردار نیازی اور دیگر نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات اور فون پر سوگوار فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حنیف زئی کا انتقال صحافت دنیا کا ایک بڑا نقصان اور خلا ہے مرحوم نے ہمیشہ حق اور سچائی کا ساتھ دیا مظلوم اور حقوق سے محروم عوام کی آواز بنے تھرپارکر اور بدین جیسے پسماندہ علاقوں کہ غریب عوام کی مشکلات اور مسائل کی نشاندہی کی ان کی علاقہ کہ عوام اور صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.تعزیت کرنے والی شخصیات نے کہا ہم سب دعاگو ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں عالی مقام لواحقین کو ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More