The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈاکٹر ارسلان حیدر پولی کلینک کے نئے ترجمان مقرر

11

پیر ستمبر
22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال کی طرف جاری نوٹس کے مطابق ڈاکٹر ارسلان حیدر پولی کلینک کے نئے ترجمان مقرر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ارسلان حیدر پولی کلینک میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کورڈینیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارسلان حیدر اس سے قبل پاکستان میڈیکل کیمشن میں بطور سیکریٹری بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر ارسلان حیدر ماڈل ہیلتھ سٹی پرجیکٹ کورڈینٹر بھی رہ چکے ہیں۔رولر ہیلتھ سینٹر کو اپ گریٹ کرنے میں بھی ڈاکٹر ارسلان حیدر اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ارسلان دنیا کے مایہ ناز انسٹیٹیوٹ،جون ہاپکنس،یو ایس اے لندن اسکول آف اکنامکس اور لندن اسکول آف ہائیجینک اینڈ ٹروپیکل میڈیسن سے تعلیم یافتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More