The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈائریکٹر فنانس کو فوری طور پر ہٹایا جائے ،مولانا نور محمد بڑیچ

8

بدھ ستمبر
22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام حلقہ21 شالدرکے امیر مولانا نور محمد بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے ڈائریکٹر فنانس کو فوری طور پر ہٹایا جائے محکمہ واسا اور پانی کیلئے رکھی گئی رقم میں خرد برد کرنے میں ملوث ہے ان کی نامناسب رویہ اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے شہر کے عوام پانی سے محروم ہیں کیونکہ پانی کیلئے رکھی گئی رقم ان کی نگرانی میں ہڑپ ہوئی اور ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر کمیشن کے ذریعے عوام کا حق چھین رہے ہیں انہوں کہا کہ مذکورہ شخص دیگر پوسٹوں پر بھی تعینات ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہٹاکر عوام کو اس قسم کے بدیانتی کرنے والے آفسروں سے نجات دیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More