The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چ* بلوچستان :پولیو وائرس کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے،تعداد 23 ہوگئی

17

اتوار اکتوبر
23:05

Lکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) بلوچستان میںدو مختلف مقامات پر پولیو وائرس کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں معذور کردینے والے اس وائرس کے کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محمکہ صحت کا کہنا تھا کہ ان 2 کیسز میں سے پہلے کیس کی تصدیق کوئٹہ کے چلٹن ٹاؤن میں ایک 4 سالہ بچے میں ہوئی جبکہ دوسرے کیس کی تشخیص ضلع پشین کی تحصیل برشور میں ایک 15 ماہ کے بچے میں ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کے نمونے کچھ دن پہلے حاصل کیے گئے تھے جس کے بعد لیبارٹری رپوٹ نے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ ان 2 نئے کیسز کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 23 تک پہنچ گئی ہے۔ضلع کوئٹہ میں اب تک پولیو وائرس کے 3 کیسز سامنے آچکے ہیں، اس کے علاوہ پشین، قلعہ عبداللہ اور صوبے کے دوسرے حصوں سے بھی پولیو کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں ہزاروں لوگوں کی جانب سے ویکسینیشن سے انکار کے باعث پر ان علاقوں کو پولیس وائرس کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More