The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین کی مثبت شرح نمو عالمی معیشت کے لئے قوت محرکہ ہے، آئی ایم ایف

19

ہفتہ اکتوبر
12:45

چین کی مثبت شرح نمو عالمی معیشت کے لئے قوت محرکہ ہے، آئی ایم ایف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹا لینا جارجیوا نے کہا کہ چین کی جانب سے نوول کورونا وائرس کی وبا کے خلاف سخت اقدمات اختیار کئے جانے کی وجہ سے چین میں معاشی نمو کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور چین رواں سال مثبت شرح نمو پانے والی واحد بڑی معیشت ہوگی اور یہ عالمی معیشت کے لئے ایک قوت محرکہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم خزاں کے سالانہ اجلاس 2020 میں ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ نے چین کی معاشی نمو کی پیش گوئی دو اہم عوامل کی بنیاد پر کی ہے۔ پہلا ، چین نے اس وبا کو قابو کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے اور دوسرا ، چین نے معاشی بحالی میں مدد کے لئے مضبوط مالی اور مالیاتی پالیسیاں نافذ کیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چین نوول کورونا وائرس کی ویکسین کی عالمی تحقیق اور ترقی میں بھی حصہ لے رہا ہے ، جو اس وبا سے لڑنے میں عالمی اعتماد کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حال ہی میں ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال عالمی معیشت میں4.4 فیصد کی کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More