The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین میں کوویڈ۔19ویکسین نومبر میں دستیاب ہوسکتی ہے ، ماہرین

4

جمعرات ستمبر
14:03

چین میں کوویڈ۔19ویکسین نومبر میں دستیاب ہوسکتی ہے ، ماہرین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) چین میں کوویڈ۔19 کی ویکسین پر تحقیق اور تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ نومبر کے آغاز میں یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ چینی اخبار چائنہ ڈیلی کے مطابق کورونا پر کنٹرول اور اس سے بچائو کے چائنیز سینٹر کیچیف بائیو سیفٹی ماہر وو گوئزن کا کہنا ہے کہ ویکسین کو مارکیٹ میںلانے سے قبل تیاری کے تین آزمائشی مراحل سے گزارنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سطح پر تیار کی جانے والی 9 میں سے 5 ویکسینز پر چین میں کامیابی سے کام ہو رہا ہے ، آزمائشی تجربات اطمینان بخش ہیںاور اس دوران کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عام لوگ نومبر یا دسمبر میں کوویڈ۔19 کی ویکسی نیشن حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین ایک سے تین سال تک موثر رہے گی۔واضح رہے کہ مہلک وبائی بیماری کے خاتمے کی ویکسین تیار کرنے کے لئے عام طور پر ایک دہائی سے زیادہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ چین میں کوویڈ۔ 19 پرمؤثر طور پر قابو پالیا گیاہے تاہم کچھ ماہرین نے موسم سرما میںاس کی نئی لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئیچوکنارہنے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More