The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تیار کردہ ویکسینز نومبر میں عوام کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے، حکام

11

منگل ستمبر
15:35

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) چین میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تیار کی گئی ویکسینز نومبر میں عوام کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے چین کے متعدی امراض سے بچائو کے ادارے کی چیف بائیو سیفٹی ماہر گوئیزہین وو نے گزشتہ روز سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین میں اس وقت کورونا وائرس کے علاج کے لیے 4 ویکسینز کے تیسرے یعنی آخرے مرحلے میں کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں جن میں سے جولائی میں متعارف کرائی گئی 3 ویکسینز ہنگامی استعمال کے لیے پہلے ہی اہم اداروں کو پیش کش کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز بغیر کسی رکاوٹ کے ہموار طریقے سے کیے جارہے ہیں کیونکہ کلینیکل ٹرائلز کے دوران انسانوں پر ویکسین کے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے اور اگر یہ ٹرائلز اسی طرح کامیابی سے مکمل ہو گئے تو ویکیسن عام عوام کے استعمال کے لیے نومبر یا دسمبر تک دستیاب ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More