The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین میں امریکی سفیر ٹیری برینسٹیڈ آئندہ ماہ سبکدوش ہو جائیں گئے،مائیک پومپیو

9

پیر ستمبر
17:04

چین میں امریکی سفیر ٹیری برینسٹیڈ آئندہ ماہ سبکدوش ہو جائیں گئے،مائیک ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) چین میں امریکہ کے سفیر ٹیری برینسٹیڈ اپنے عہدے سے آئندہ ماہ سبکدوش ہو جائیں گے اور انہیں واپس بلا لیا جائے گا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیری برینسٹیڈ نے دونوں ممالک کے مابین متوازن اور مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیری برینسٹیڈ کا بطور امریکی سفارتکار انتخاب ان کے چین کے ساتھ کام کے طویل المدتی تجربے کی بنیاد پر کیا اور انہوں نے دونوں ممالک کے اہم تعلقات میں امریکہ کے مفاد اور امریکی انتظامیہ کے نظریات کے دفاع کی بہترین نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

چین میں امریکی سفارتخانے نے ٹیری برینسٹیڈ کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبکدوش ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے متعلق گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگا کر دیا تھا جس کے بعد وہ آئندہ ماہ چین سے واپس امریکہ آجائیں گے۔

اس حوالے سے ٹیری برینسٹیڈ نے بتایا کہ ان کے سفارتخانے نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کی طرف بڑھنے اور اپنے شہریوں کی ملک میں واپسی کے لیے کام کیا جس پر مجھے فخر ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سفیر ٹیری برینسٹیڈ 2017 میں چین میں امریکہ کے سفارتکار تعینات ہوئے تھے جنہوں نے چین کے ساتھ کشیدگی، تجارتی معاملات، علاقائی تنازعات، کورونا وائرس کی وبا اور ہانگ کانگ اختلافات کے دوران امریکہ کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More