The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین میں امریکہ کے سفارتکار ٹیرے برینسٹیڈ کو واپس بلا لیا جائے گا

11

پیر ستمبر
15:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) چین میں امریکہ کے سفارتکار ٹیری برینسٹیڈ کو واپس بلا لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ امریکی سفارتکار ٹیرے برینسٹیڈ نے دونوں ممالک کے مابین متوازن اور مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں تاکہ اس کے منصفانہ، باہمی اور مثبت نتائج برآمد ہوں۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ٹیرے برینسٹیڈ 2017 میں چین میں امریکہ کے سفارتکار تعینات ہوئے تھے جنہوں نے چین کے ساتھ کشیدگی، تجارتی معاملات، علاقائی تنازعات، کورونا وائرس کی وبا اور ہانگ کانگ اختلافات کے دوران امریکہ کی نمائندگی کی۔ تاہم امریکی سفارتکار کی واپسی کی فوری وجوہات سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More