The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین غربت کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دے گا،چین کے نائب وزیر خارجہ

4

جمعرات ستمبر
12:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) چین کے نائب وزیر خارجہ ما چائو شو نے کہا ہے کہ چین عالمی برادری کے ساتھ غربت کے خاتمے سے متعلق عالمی تعاون کو مثبت طور پر آگے بڑھائے گا۔یہ بات انہوں نے ’’چین اور اقوام متحدہ:غربت کا خاتمہ ،پرامن ترقی‘‘کے عنوان سے ایک آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ غربت کے خاتمے کو اپنے انتظام و انصرام میں ترجیح دی ہے، چالیس برسوں کی اصلاحات پر عمل درآمد کے نتیجے میں چین میں ستر کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی ہے، دنیا میں غربت کے خاتمے میں چین کی خدمات کی شرح ستر فیصد سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال چین ترقیاتی ایجنڈے سے دس سال قبل غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کرلے گا،عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور پرامن ترقی کی تکمیل کے لیے یہ چین کی تاریخی خدمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین وبا سے متاثرہ ممالک خاص کر ترقی پزیر ممالک کی انسدد وبا اور معاشی و معاشرتی بحالی میں مدد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More