The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین اور سوئٹزرلینڈ کے سربراہان کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے حوالے سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

6

منگل ستمبر
10:55

بیجنگ۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) چینی صدر شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے اپنے سوئس ہم منصب سومروگا کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے مغربی ممالک میں سے ایک ہے، گزشتہ ستر برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریقین نے مساوات ، جدت اور مشترکہ جیت کی روح کے حامل چین سوئس تعاون کو فروغ دیا ہے ، جو مختلف معاشرتی نظام ، ترقی کے مختلف مراحل اور مختلف رقبے کے ممالک کے مابین دوستانہ تعاون کا نمونہ بن چکا ہے، موجودہ وبا سے نمٹنے کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی باہمی امداد سے دونوں کی دوستی میں اضافہ ہوا ہے۔سومروگا نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان تبادلوں کی طویل تاریخ ہے،گزشتہ ستر سالوں میں دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کھلے دل اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More