The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چین اورہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نیمنافع کی مد میں بالترتیب 10.4 اور17.4 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے

18

اتوار اکتوبر
12:15

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : چین اورہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں بالترتیب 10.4 اور17.4 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے ہیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دومہینوں میں چین کے سرمایہ کاروں نے پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مدمیں 0.1 ملین ڈالراوربراہ راست سرمایہ کاری کی مدمیں 10.3 ملین ڈالرمنافع کی مد میں اپنے ملک منتقل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کے سرمایہ کاروں نے براہ راست سرمایہ کاری کی مدمیں 6.1 اورپورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں 0.1 ملین ڈالرمنافع کی صورت میں اپنے ملک منتقل کئے تھے۔اسی طرح ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں 17.5 ملین ڈالراپنے علاقہ کومنتقل کئے ہیں، ان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں 17.5 اورپورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں 0.1 ملین ڈالرشامل ہیں۔گذشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 51.4 ملین ڈالر اپنے علاقہ کومنتقل کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More