The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کمپلیکس میں پولیس خدمت مرکز عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

12

اتوار اکتوبر
17:20

ْفیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کمپلیکس میں تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مرکز عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید نے پولیس خدمت مرکز کو دوبارہ کھولنے پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نے تاجر برادری کی خدمت کیلئے ہر موقع پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پیش نظر 14قسم کی سروسز پولیس خدمت مرکز میں فراہم کر دی گئیں ہیں جن میں پولیس کریکٹر سر ٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویری فکیشن، وہیکل ویری فکیشن، موبائل فون ویری فکیشن سروس، رپورٹ گمشدگی، گمشدہ بچوں کی رپورٹ، جرم کی اطلاع/کرائم رپورٹ، قانونی رہنمائی برائے خواتین (خواتین داد رسی سنٹر)، ایف آئی آر کی کاپی، کرایہ داری کا اندراج، رجسٹریشن آف پرائیویٹ ایمپلائی یا گھریلو ملازمین کا اندراج، لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور پولیس خدمت کاؤنٹرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More