The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیمبرالیکشن ،تاجربرادری کا کاشف عمران بشیر کی حمایت کا اعلان

15

اتوار ستمبر
20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے چیمبر الیکشن کی کمپین کے سلسلہ میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور تاجر نمائندوں سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر تاجربرادری نے کاشف عمران بشیر کی چیمبرالیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا،ملک امانت نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، چیمبر الیکشن میں تاجر برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں جو تاجر برادری کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہوں، انشاء اللہ کاشف عمران بشیر چیمبر الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More