The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا

5

بدھ ستمبر
21:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹین کارپوریشن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے لئے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے متعلقہ شعبے ذمہ دار ہوں گے، انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں۔ چیف کمشنر نے مزید کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو مطلوبہ معاونت بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More