The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیف ایگزیکٹو پیسکو کا خیبرسرکل کا دورہ

12

پیر ستمبر
17:07

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) چیف ایگزیکٹیو پیسکو انجینئر محمد جبار خان نے صارفین کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے خیبرسرکل کے تاج آباد اور لنڈی ارباب سب ڈویژنز کے فیلڈ ایریا کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے ایس ای خیبرسرکل کے ہمراہ 11کے وی تاج آباد سب ڈویژن کے علاقے میں کمبنگ کے دوران میٹروں کی تنصیب اور لائنوں کا معائنہ کیا اور اس بارے میں ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے بعدازاں لنڈی ارباب سب ڈویژن کے علاقے میں 11کے وی نودیہہ بالا فیڈر پر کمبنگ کے کام کا جائزہ لیا اور غیرمعیاری کام پر کنٹریکٹرکو معیاری کام کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ چیف ایگزیکٹیو نے ٹیکنیکل سٹاف کو لائنوں پر کام کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات اختیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیفٹی آلات آپ کی حفاظت کے لئے ہیں اس لئے ان کا استعمال ضرورکریں اور غیرضروری خوداعتمادی کا مظاہرہ نہ کریں۔ چیف ایگزیکٹیونے واضح کیا کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہمارا مطمع نظر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More