The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا عمر صدیق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

4

منگل ستمبر
14:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا عمر صدیق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا جو قبل ازیں کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں تعینات رہے جن کا شمار سینئر اور محنتی دیانتدار آفیسرز میں ہوتا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر صدیق نے کام کا اغاز کرتے ہوئے بتایا سرگودھا کینٹ بورڈ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے عوام کی سہولت کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جو24 گھنٹے مکینوں کے مسائل سن کر انکے حل کیلئے عملی اقدامات کرئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ترجیحات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ ایریا کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بہتری کے ساتھ ساتھ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے مکین درپیش مسائل کو اجاگر کریں کنٹونمنٹ بورڈ ان کا فوری تدارک کرئے گی۔جبک تمام علاقہ کو خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More