The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے نثار احمد میمن کی ہدایت … سکھر ڈویژن میںمالی بدعنوانی پرملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج

11

سکھر ڈویژن میںمالی بدعنوانی پرملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج

منگل ستمبر
20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے نثار احمد میمن کی ہدایت پر سکھر ڈویژن میںمالی بدعنوانی پرملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج۔تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل سٹال(فاسٹ فوڈ) روہڑی ریلوے اسٹیشن میں مالی بد عنوانی پر کمرشل ڈیپارٹمنٹ سکھر کے کلرک عنائیت اللہ اور ہیڈ ہیڈکلرک واحد بخش کو معطل کر دیا جبکہ کنٹریکٹر اور دونوں کمرشل آفیشلز کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ ریلوے میں جوشخص مالی بدعنوانی کرتا ہوا پکڑا گیا اُسے ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔ سُپر ماڈل سٹال (فاسٹ فوڈ) روہڑی کے کنٹریکٹر محمد عارف نے کمرشل سٹاف سکھر ڈویژن سے مل کر 24لاکھ 21ہزار 900روپے کی رسید میں جعل سازی کرتے ہوئے 2کا ہندسہ ختم کر کے 4لاکھ 21ہزار 900روپے خزانے میں جمع کروائے جبکہ 20لاکھ روپے کا ریلوے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More