The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیف ایگزیکٹو آفیسرایل ڈبلیو ایم سی کا ادارے کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدام … میرٹ کے مطابق بھرتی اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز جاری ،شکایات … مزید

8

میرٹ کے مطابق بھرتی اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز جاری ،شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کو نامزد کرنے کے احکامات صادر کرد یے گئے،ترجما ن

منگل ستمبر
22:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ادارے میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق بھرتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے، جس کے مطابق ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو بر وقت سکروٹنی کمیٹی ، سلیکشن کمیٹی ،انٹرویو کمیٹی اورشکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی کو نامزد کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، ادارے کے جانب سے اسکورنگ کے ایس او پیز کو ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام دفاتر کے باہر آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ادارے کے تمام امور کو پالیسی اور قانون کے مطابق بروئے کار لایا جائے گااور تمام افسران اور عملے کے لیے ہفتے میں ایک چھٹی لازم ہو گی، بین الاقوامی معیار اور قوانین کے مطابق ہفتے میں کام کے اوقات کار 48 گھنٹے ہوں گے،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ساتھ بر وقت پروموشن پراسس کے متعلق مطلع کرنے اور ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام دفاتر کے باہر بیان کردہ نوٹیفکیشن کو آویزاں کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میرٹ کی فہرست کے متعلق بروقت مطلع کرے گا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام دفاتر کے باہر عام معلومات اور شکایت درج کرنے کے لیے آویزاںکرے گا،مزید تمام افسران اور عملے کے لیے مساوی کام کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران و عملے کو سراہا جائے گاجبکہ کام میں غفلت برتنے والے افسران و عملے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ادارہ قانون کے پہلو ئوںکو مد نظر رکھتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل درآمد کر رہا ہے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More