The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا ہے … اسی سلسلے میں حلقہ گلگت بلتستان ۳ کے امیدوار پیپلزپارٹی … مزید

7

اسی سلسلے میں حلقہ گلگت بلتستان ۳ کے امیدوار پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے نائب صدر اور گلگت بلتستان ونگ کے کنوینر صداقت حسین بھرگوش کا بھی انٹرویو کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
11:23

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ٹکٹ ..
الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اسی سلسلے میں حلقہ گلگت بلتستان ۳ کے امیدوار پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے نائب صدر اور گلگت بلتستان ونگ کے کنوینر صداقت حسین بھرگوش کا بھی انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو پینل میں چیئرمین بلاول بھٹو کے علاوہ، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف اور نیّر بخاری بھی شامل تھے۔ صداقت حسین بھرگوش نے ٹکٹ ملنے کی صورت میں علاقے کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ صداقت حسین نے قیادت کو باور کروایا کہ وہ ہمیشہ پارٹی کیساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی پارٹی کی ترویج و ترقی میں حصہ ڈالتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

نیز آپ نے ایک کارکن کی حیثیت پارٹی کے قیادت کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ پارٹی قیادت جس امیدوار کے حق میں بھی فیصلہ کرے گی وہ اس کی حمایت اور مدد کیلیے اپنی خدمات پیش کردیں گے۔

صداقت حسین نے انٹرویو کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج پارٹی قیادت خصوصا چیئرمین بلاول بھٹو سے گفتگو کرکے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی اس ملک کو بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے۔
پیپلزپارٹی گلف کے سیکریٹری جنرل محمدخالد رانا نے کہا کہ صداقت حسین ایک محنتی کارکن ہیں اور پارٹی کیلیے ان کی خدمات بے مثال ہیں۔
پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے صداقت حسین کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پیپلزپارٹی ریاض،سعودی عرب اور گلف کے دیگر عہدیداران جن میں قاضی محمداسحاق میمن، ریاض راٹھور، سردار رزاق، رانا عدیل، وسیم ساجد، یونس ابوغالب، ملک عبدالکریم،، ھدایت اللہ، حیدر علی آتش، فلک تاج، ملک شفیق، ملک بلاول،عابد حسین اعوان، عبدالقادر، ملک بخت محمد، چودھری اختر، غلام نبی نواب، شریف بلوچ بھٹو نے بھی صداقت حسین کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More