The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیئرمین پاکستان ریلویز کا چکلالہ ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ ،ْ گرین لائن ٹرین لالہ موسیٰ تک ٹریک کا جائزہ لیا

17

بدھ ستمبر
22:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی سیکریٹری و چیئرمین پاکستان ریلویز حبیب الرحمن گیلانی نے بدھ کے روز چکلالہ ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا ،ْا سٹیشن پر موجود گرین لائن ٹرین کی کوچز کا معائنہ کیاٹرین میں موجودمسافروں سے اٴْن کی خیریت اور مسائل دریافت کیے اورچکلالہ ریلوے اسٹیشن سے گرین لائن ٹرین لالہ موسیٰ تک ٹریک ، سگنلنگ اور ریلوے کی دیگر ورکنگ کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی سید منور شاہ و دیگر ریلوے ڈویڑنل افسران اٴْن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سرپرائز چیکنگ کے دوران چیئرمین ریلوے نے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی کو سگنلنگ کے نظام اور ورکنگ کو مزیدموثر بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ سی پیک (چائنہ پاکستان معاشی راہداری ) کے تناظر میں ٹریک کی تعمیر نو کا بالعموم اور پنڈورا۔ کلو وال کے درمیان ٹریک کا بالخصوص جائزہ لیاگیا۔چیئرمین ریلوے نے ٹریک پر کام کرنے والے گینگ مین و دیگر عملے کو حفاظتی جوتے، یونیفارم اور دیگر سامان کی ترجیحی بٴْنیادوں پر فراہمی اور ٹریک کی حالت کو مزید بہتر کرنے کیلئے ٹریک مشین کے استعمال کے یقینی استعمال کیلئے ڈی ایس راولپنڈی کو ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More