The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیئرمین ضلع غربی اظہارالین کے نماز جنازہ اور تد فین میں کنوینرایم کیو ایم پاکستان، ڈپٹی کنوینرواراکین رابطہ کمیٹی کی شرکت … ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کارابطہ کمیٹی کے رکن … مزید

2

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کارابطہ کمیٹی کے رکن اور ضلع غربی کے سابق چیرمین اظہار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل ستمبر
22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کارابطہ کمیٹی کے رکن اور ضلع غربی کے سابق چیرمین اظہار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراپنے ایک تعزیاتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان ایک وفادار کارکن سے محروم ہوگئی کم وسائل کے باوجود بھی انھوں سے جسطرح ایم کیو ایم پاکستان کے فلسفے پر عمل کر تے ہوئے عوام کی خدمت کی وہ قابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

کنوینرایم کیو ایم پاکستان نے موحوم کے سوگوار اور لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانکے درجات کو بلند فرمائے او ر انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی(آمین) دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ آج گلبرگ میں ادا کی گئی ور تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی جسمیں کنوینرایم کیو ایم پاکستا ن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی انکے ہمراہ سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان، ڈپٹی کنوینرو سابق میئرکراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنوینرکیف الوری، اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے زمہ داران وکارکنان اور مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More