The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چیئرمین سینیٹ نے اینٹی ٹیررزازم ایکٹ میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

14

منگل ستمبر
22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اینٹی ٹیررزازم ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔ منگل کو قومی اسمبلی نے اس بل کی منظوری دی جس کے بعد سینیٹر سجاد طوری نے یہ بل سینیٹ میں پیش کیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سجاد طوری نے ضمنی ایجنڈے کے طور پر اینٹی ٹیررازم ایکٹ میں ترمیم کے لئے بل پیش کیا۔ بل پیش ہونے کے بعد سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ بل ابھی قومی اسمبلی میں بلڈوز ہوا ہے، اب یہ یہاں لایا گیا ہے، یہ حساس قانون سازی ہے، اس طرح عجلت میں نہ لایا جائے، قومی اسمبلی میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں یہ بل منظور کر لیا گیا۔ پارلیمان کو اس طرح بے توقیر نہ کریں، طریقہ کار اختیار کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ بل کمیٹی کو بھجوائیں گے، ہائوس بزنس ایڈوائزری میں اس حوالے سے طے ہوا تھا۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں کو آپریٹو سوسائٹیز کے بل کے حوالے سے بات ہوئی تھی، اس بل کے بارے میں طے نہیں تھا، اسے کل ایجنڈے پر لے لیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے، فیٹف کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دی ہے، ہمیں یگانگت سے اس کی منظوری دینی چاہیے، اپوزیشن حالات کی نزاکت کو سمجھے، بل کمیٹی کو بھجوا دیا جائے۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ پارلیمانی تقاضے پورے کئے بغیر اس طرح عجلت میں قانون سازی نہ کی جائے، یہ پارلیمان کی بے توقیر ہو گی۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More