The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چھٹی کا دن منانے کے لیے سیاحوں نے گلیات کا رخ کرلیا … مشک پوری ٹاپ پر فیملیز نے باربی کیو پارٹی اور ہائیکنگ سے خوب لطف اٹھایا

12

مشک پوری ٹاپ پر فیملیز نے باربی کیو پارٹی اور ہائیکنگ سے خوب لطف اٹھایا

اتوار ستمبر
21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) چھٹی کا دن منانے کیلئے سیاحوں نے گلیات کا رخ کرلیا، مشک پوری ٹاپ پر فیملیز نے باربی کیو پارٹی اور ہائیکنگ سے خوب لطف اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے 90 کلومیٹر کی مسافت پر مشک پوری ٹاپ سال کے 12 مہینے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

نتھیا گلی سے شروع ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ہائیکنگ کے دوران اونچے اونچے پربت آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتے ہیں۔

چھٹی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان اور فیملیز مشک پوری ٹاپ پر بار بی کیو سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے تاحد نظر ہریالی اور بادلوں کی اٹھکیلیاں مشک پوری ٹاپ کی خاصیت ہیں، ٹھنڈے موسم میں چپس اور پکوڑے سیاحت کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔سیاح گھوڑ سواری سے محظوظ ہوتے اور لمحات کو تصاویر میں محفوظ کرتے بھی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More