The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چکوال، مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

20

اتوار ستمبر
17:20

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ،عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ،ایلیٹ فورس، مجاھد سکوارڈز اور پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ کی جارہی،ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ، مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہی۔

گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر کرائی گئی۔عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ۔سب ڈویڑنل پولیس افسران نے عبادت گاہوں پر تعینات فورس کو چیک اور بریف بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More