The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چکوال، غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے پر 2افراد کو گرفتار کرلیاگیا

15

ہفتہ اکتوبر
19:16

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پڑھال تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے پر 2افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ ڈھڈیال پولیس نے غیر قانونی نمبر پلیٹ لگا کر غفلت و لاپرواہی ڈرائیونگ کرنے والی2ڈرائیور وںکوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ قربان علی نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی ایک موٹرسائیکل آیا جس کو ملزم شفیق الرحمن ولد محمد طارق چلا رہا تھا نے ریڈ کلر کی نمبرپلیٹ لگائی ہوئی تھی اور انتہائی غفلت، لاپرواہی سے چلا رہا تھا جبکہ ایک اور کارروائی میں ایک سوزوکی نمبریRIS 76 آئی جس کو ملزم خضر عباس ولد خان بیگ چلا رہا تھا غیر قانونی نمبرپلیٹ لگائی ہوئی تھی اور انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلا رہا تھا۔

اے ایس آئی طاہر عباس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More