The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری

5

پیر ستمبر
15:35

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد ہونے پرکو گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ناجائز اسلحہ6پسٹل،2رائفلیں برآمد ہونے پر8ملزمان منیر،طارق،رفاقت،علی شیر،اسد،اورنگزیب،شہباز اور اکرم کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

کاروائیاں تھانہ لنگرانہ،بھوانہ،رجوعہ،چناب نگر کے علاقوں میں کی گئیں۔660گرام ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم احمد شیر کو گرفتارکرلیاگیا۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کرایہ داری ایکٹ،حساس تنصیبات کی ناقص سیکیورٹی،سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 17افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔گیس کی غیر قانونی ریفلنگ پر 4ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون میں 12مجرمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More