The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چند مفاد پرست مل مالکان اور صنعتکار ایکسل لوڈ لمٹ قانون کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں،اویس چوہدری

13

اتوار اکتوبر
14:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کہ ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے حقیقت کے برعکس ہے، چند مفاد پرست مل مالکان اور صنعتکار ایکسل لوڈ لمٹ قانون کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما وں محمد اظہرقادری، چوہدری قمر الزمان گل،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تاجر مافیا اوورلوڈنگ خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، فلور ملز مالکان کی جانب سے حقائق کو مسخ کر کے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ایکسل لوڈ لمٹ کا مخالف ظاہر کیا گیا ہے ، ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے فوری طور پر ملک بھر سے اوورلوڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائے اور ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کو نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More