The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چمن ، ڈرائیونگ لائسنس آفس میں پولیس حوالدار کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

15

اتوار اکتوبر
23:05

nچمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) ڈرائیونگ لائسنس آفس میں پولیس حوالدار کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں کمپیوٹرائزڈرائیونگ لائسنس بنانے پر 6 ہزار سے 8 ہزار تک رقم وصول کی جاری ہے جو کہ کرپشن کی انتہا.کمپیوٹرائزڈرائیونگ لائنس ضلع قلعہ عبداللہ میں شروع ہوتے ہی پولیس ڈی پی او کے ملی بھگت سے رحمت نامی پولیس اہلکار نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے شہریوں کی ضرورت سے فائدہ اٹھاکر ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں لائسنس بنانے کیلئے جب کوئی انکے پاس جاتاہے تو لائسنس کو ہیوی کرنے کیلئے دوہزار روپے بعد میں لائسنس ٹوکن کاٹنے پر پچیس سو پھر ڈاکٹر سرٹیفکٹ ڈرائیونگ ٹسٹ اوردیگر کے مد میں دوہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں روزانہ پچاس سے سو تک ٹوکن کاٹے جاتے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ اندازاً دن میں دولاکھ روپے سے زائد رقم غریب عوام سے لوٹا جاتا ہیں عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کو بدنام کرنے والے اہلکار کے خلاف نوٹس لیا جائیاور اس کرپشن کی تحقیقات کریں کہ مزکورہ رقم کہاجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More