The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چشتیاں،ضلعی پولیس کا گرینڈ آپریشن،متعدداشتہاری مجرمان گرفتار

8

پیر ستمبر
15:45

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ضلعی پولیس کا گرینڈ آپریشن،متعدداشتہاری مجرمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج۔ ضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہو ئے 52ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں ایک اے کیٹیگری سمیت 17مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے 21مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 09ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی04عددپسٹل،4عددبندوق 12بوراور ایک عدد رپیٹر 12بوربرآمد ہوئیں۔منشیات کی12 مقدمات میں 279لیٹرشراب، 905گرام چرس اور240گرام افیون بھی برآمدہوئی۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More