The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چاند نظرنہیں آیا، یکم ربیع الاوّل بروز پیر اور عید میلادالنبی جمعہ 30اکتوبرکو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

15

ہفتہ اکتوبر
21:47

چاند نظرنہیں آیا، یکم ربیع الاوّل بروز پیر اور عید میلادالنبی جمعہ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا، یکم ربیع الاوّل بروز پیر اور عید میلادالنبی جمعہ 30اکتوبرکو ہوگی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیںآیا،یکم ربیع الاوّل 1442ھ پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعة المبارک30، اکتوبر 2020کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت ہفتہ کو دفتر محکمہ موسمیات ،کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی ، مولاناقاری نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی، قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔

پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ بعض مقامات پرمطلع صاف تھا اور بعض جگہ گرد آلود ، کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی گئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الاوّل 1442ھ پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعة المبارک30، اکتوبر 2020 کو ہوگی۔مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کو ماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی اور اٴْمت ِ مسلمہ اوروطنِ عزیز کی سلامتی اور امن وامان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More