The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

چار ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

22

اتوار اکتوبر
15:55

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے نتیجے میں تھانہ صدر پولیس او کاڑہ نے مخبر کی اطلاع پر چکنمبرپانچ فور ایل میں ریڈ کیا جہاں شراب کی چالو بھٹی میں شراب کی کشید جاری تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ، پولیس نے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

پولیس کی کارروائی پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں یہ کسی رعایت کے حقدار نہیں۔اسی طرح تھانہ راوی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں انور، فیضان اور صبح صادق شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ \378

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More